ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جمعیتہ الحفاظ کے زیر اہتمام 28فروری اور یکم مارچ کو ریاستی و ساحلی سطح کا عظیم الشان قرآن حفظ مسابقہ

بھٹکل جمعیتہ الحفاظ کے زیر اہتمام 28فروری اور یکم مارچ کو ریاستی و ساحلی سطح کا عظیم الشان قرآن حفظ مسابقہ

Wed, 27 Feb 2019 21:23:40    S.O. News Service

بھٹکل :27؍فروری (ایس او نیوز) جمعیتہ الحفاظ بھٹکل کے زیر اہتمام 28فروری اور یکم مارچ 2019بروز جمعرات اور جمعہ کو بھٹکل میں ریاستی سطح کا عظیم الشان قرآن حفظ مسابقہ نوائط کالونی کے  مجلس ملیہ تنظیم مسجد کے احاطے میں  منعقد کئے جانے کی جمعیتہ الحفاظ کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جمعیتہ الحفاظ کے نائب سکریٹری  مولانا وصی اللہ ندوی نے مسابقہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مسابقہ کل تین گروپس کے درمیان ہوگا۔ جس میں 14برس کے حفاظ کرام کے درمیان ریاستی سطح کا مسابقہ ہوگا۔ جس میں ہر مقام سے ٹیمیں شریک ہونگی۔ اسی طرح ساحلی پٹی  منگلورو سے گوا تک کے حفاظ کو 17اور 22برس گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے مسابقہ کا انعقاد ہوگا۔ ساحلی اضلاع سے دودو گروپس کو شرکت کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ دوروزہ مسابقہ کو کل چار نشستوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔

 28فروری کو بعدنماز عصر ٹھیک پانچ بجےسے پہلی نشست، اسی دن عشاء کی نماز کے بعد دوسری نشست کااہتمام ہوگا۔ بروز جمعہ یعنی یکم مارچ کو نماز عصر کے بعد تیسری نشست ہوگی تو مسابقہ کی آخری نشست عشاء کی نماز کے بعدانعامی تقریب  ہوگی جس میں دارالعلوم دیویند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا احمد خضر مسعودی دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب اور مقامی علماء کرام بھی خطاب فرمانے کی جانکاری دی ۔

اس موقع پر مولانا نے جمعیتہ الحفاظ کے متعلق بتایا کہ 20برس پہلے قائم کردہ جمعیتہ الحفاظ بھٹکل اور اطراف کے حفاظ قرآن میں پختگی پیدا کرنے اور بچوں  ، بوڑھوں ، عورتوں سمیت ہر ایک میں قرآن حفظ کی ترغیب دینے اور قرآنی فضا کوعام کرنے کے خاص مقصد کو لے کر اب تک تین  مسابقوں کا انعقاد ہوچکاہے۔خاص کر بھٹکل میں 500سے زائد مرد حفاظ اور ایک ہزار سے زائدخاتون حفاظ ہیں۔  انہوں نے تمام لوگوں سے کثیر تعداد میں شرکت  کرنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر جمعیتہ الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی، جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی ، مسابقہ کے کنونیر مولوی ارشاد صدیقہ ،جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم ندوی سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔


Share: